Friday, June 19, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیر اعظم سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے ، وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات

وزیر اعظم سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے ، وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات

لاہور(آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں،ایئرپورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور سینیئر ایڈوائیزر پنجاب علی ڈار نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا استقبال کیا۔
بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب سہ ملکی دورے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے موجودہ صورتحال اور حالیہ دوروں پر بھی وزیر اعظم کو بریف کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔