Thursday, April 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران کے ساتھ معاملات میں پاکستان واحد ثالث،مزکرات کا اگلا رائونڈ اسلام آباد میں ہوگا :وائٹ ہاؤس

ایران کے ساتھ معاملات میں پاکستان واحد ثالث،مزکرات کا اگلا رائونڈ اسلام آباد میں ہوگا :وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (سب نیوز )ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔

حالیہ پریس کانفرنس میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹس غلط ہیں کہ امریکا نے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے اور مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہے۔

کیرولائن لیویٹ کا کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کل لاس ویگاس اور جمعہ کو ایریزونا میں تقریب میں شرکت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔