Thursday, April 16, 2026
ہومکھیلپاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیموں کے نئے مینجمنٹ پینلز کا اعلان کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیموں کے نئے مینجمنٹ پینلز کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سینئر، جونیئر اور انڈر 18 قومی ہاکی ٹیموں کے لیے نئے کوچنگ اور مینجمنٹ پینلز کی منظوری دے دی ہے۔فیڈریشن کے ایڈہاک صدر کی منظوری کے بعد قومی ٹیموں کے لیے نئے کوچز اور مینجمنٹ اسٹاف کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

اولمپین منظور الحسن کو قومی سینئر ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔سینئر ٹیم کے کوچنگ پینل میں خواجہ جنید، وسیم احمد اور شکیل عباسی کو شامل کیا گیا ہے۔ایاز محمود کو پاکستان جونیئر ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔جونیئر ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں سمیر حسین، اظفر یعقوب اور عمران بٹ شامل ہوں گے۔قمر ابراہیم کو انڈر 18 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

یوتھ ٹیم کے کوچنگ پینل میں ریحان بٹ، یاسر اسلام اور عمر بھٹہ شامل کیے گئے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق نئے مینجمنٹ پینلز کا مقصد قومی ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔