لاہور:پی ایس ایل سیزن 12 کی تیاریوں کے سلسلے میں آپریشنز ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فرنچائزز نے ریٹینشنز قوانین، پلیئرز آکشن کی شرائط اور ٹیموں کے اسکواڈ سائز پر اتفاق کرلیا۔ پلیئرز ریٹینشنز کی آخری تاریخ 13 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔
ہر فرنچائز کو زیادہ سے زیادہ 7 کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔ کھلاڑی ریٹین کرنیوالی فرنچائز کو پچھلے سیزن کا سب سے مہنگا کھلاڑی ریلیز کرنا ہوگا۔
ہر فرنچائز کا سیلری کیپ 45 کروڑ روپے یا 1.6ملین ڈالرز ہوگا، ڈائریکٹ سائننگ کرنیوالی فرنچائزرکا سیلری کیپ 50.5 کروڑ روپے ہوگا، پلیئرزآکشن میں فرنچائز کو کم از کم ساڑھے36 کروڑ روپے خرچ کرناہوں گے۔
ڈائریکٹ سائننگ کا عمل 23 نومبر تک جاری رہے گا، پچھلے2پی ایس ایل سیزنز میں نہ کھلنے والے کھلاڑی ہی ڈائریکٹ سائن ہوسکیں گے۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ تمام فرنچائزز نے ورکشاپ میں اپنی رائےدی، ورکشاپ میں نیلامی کے اصولوں کا ایک ایک نکتہ زیرِ بحث لایا گیا۔
پی ایس ایل 12، ٹیموں اور اسکواڈز کے حوالے سے اہم فیصلے ہوگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
