ہومبریکنگ نیوزپیٹرولیم لیوی کے خاتمے، عوام کیلئے ریلیف پر حتمی مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے، لیاقت بلوچ

پیٹرولیم لیوی کے خاتمے، عوام کیلئے ریلیف پر حتمی مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے، لیاقت بلوچ

اسلام آباد (آئی پی ایس )جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے بتدریج خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان حتمی مذاکرات 3 نومبر کو ہوں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واٹس ایپ پر رابطہ کرکے مذاکرات کے لیے 3 نومبر کی تاریخ سے آگاہ کیا اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ اجلاس کے انعقاد کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا بنیادی مقصد پیٹرول لیوی کا بتدریج خاتمہ اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دلانا ہے، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا ہوگا، بصورت دیگر جماعت اسلامی ملتان سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرے گی۔لیاقت بلوچ نے بتایا کہ لانگ مارچ سے قبل کوئٹہ، میرپورخاص، بہاولپور، مانسہرہ اور سرگودھا میں عوامی جلسے منعقد کیے جائیں گے اور لانگ مارچ کے انتظامات کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔