Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومکامرسملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مہنگی ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، چاندی مہنگی ہوگئی

کراچی: (آئی پی ایس) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے پر آگیا۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 8 ہزار 64 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 746 ڈالر پر آگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔