Tuesday, May 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی جاری، ہزاروں افراد پاکستان پہنچ گئے

ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی جاری، ہزاروں افراد پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت بڑی تعداد میں شہری مختلف بارڈرز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔
حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے 42 روز میں مجموعی طور پر 3,073 افراد وطن واپس آئے ہیں، جبکہ 28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر کے راستے 10,619 افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر اب تک دونوں بارڈرز کے ذریعے 13,692 افراد وطن واپس آ چکے ہیں، جن میں طلبہ، زائرین، سی مین، مزدور، بزنس مین اور ایران و عمان میں مقیم پاکستانی شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ تمام آنے والے افراد کی بروقت امیگریشن، کلیئرنس اور دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ سرحدی نظام منظم اور مؤثر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔