ماسکو(آئی پی ایس) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف جون میں روس کا دورہ کر سکتے ہیں اور اس دوران ولادیمیر پوتن سے ملاقات متوقع ہے۔
یہ بات ماسکو میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ایک انٹرویو میں بتائی، ان کا کہنا تھا کہ دورے کی تاریخوں پر کام جاری ہے اور امید ہے کہ جون تک یہ اہم دورہ ممکن ہو سکے گا۔
سفیر پاکستان کے مطابق وزیراعظم اس دورے کو ایک تاریخی موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور وہ روسی صدر سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف ولادیمیر پوتن کو ایک بااثر عالمی رہنما اور مدبر شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں اور ان سے ملاقات کے لیے پُرجوش ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا جون میں روس کے ممکنہ دورے کا امکان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

