اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی لابی میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کی طرف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب ہوئی ،تقریب میں ممبران قومی اسمبلی نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو 33 ویں سالگرہ منا ئی ۔بھائی کی سالگرہ پر بلاول کی بہن بختاور بھٹو نے انسٹاگرام پر اپنے بھائی کی تصاویر شئیر کر کے انہیں منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارکبار دی۔ بختاور بھٹو نے اپنی اور بلاول کی کئی تصاویر شئیر کیں جن میں وہ بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ خوبصورت یادوں میں اپنی ماں کی گود میں کیک کھاتے ہوئے تصویر میں انہوں نے لکھا کہ میں آپ کی طرف سے روز کیک کھا رہی ہوں۔ بختاور نے ایک اور تصویر بھی شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ بچپن اور اب کی تصاویر کا کولاج بنایا۔ یہی نہیں بختاور نے تینوں بہن بھائیوں کی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں بھی تصویر شئیر کی جس پر ویننگ کا کیپشن یاد رہے کہ بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو شادی کے بعد سے دبئی منتقل ہو چکی ہیں، لیکن انہوں نے کسی بھی مقام پر بھائی کا ساتھ دینا نہیں چھوڑا۔
بلاول بھٹو کی33 ویں سالگرہ ،اپوزیشن لابی میں کیک کاٹا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
