اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان کے حلقہ این اے 95 میانوالی میں ترقیاتی کاموں کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ،مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔عطااللہ شادی خیل کمیٹی کے سربراہ مقرر ،احمد خان نیازی، شاہد حمید خان، سلیم گل خان اور جمال احسن خان بطور اراکین کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی این اے 95 میانوالی کی تمام یونین کونسلز کی ضروریات کا تخمینہ لگائے گی ۔کمیٹی این اے 95 میانوالی کو ملنے والے ترقیاتی فنڈز کے مساوی انداز میں پورے حلقے میں استعمال کی حکمت عملی تیار کرے گی۔

وزیراعظم کے آبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کیلئے تحریک انصاف کی 5 رکنی کمیٹی قائم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
