واشنگٹن (آئی پی ایس ) پیپلزپارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان نے کشمیریوں سمیت پاکستانی تارکین وطن سے 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کے باہر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف ہونیوالے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ۔اپنے ایک ویڈیو میں پیغام میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے عورتوں ، بچوں سمیت شہریوں پر بدترین تشدد کیا جارہاہے ، شہریوں سے پرزور اپیل ہے کہ وہ اس حتجاج میں شرکت کریں جوکہ آپ اخلاقی فرض ہے اور جس کے بارے میں اللہ کو جواب دہ ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تعداد تو یہاں بہت ہے مگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف ہونیوالے احتجاج میں اکثریت شہریوں کی شرکت نہیں کرتی ۔
تارکین وطن 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کے باہر احتجاج میں شرکت کریں ، خالد اعوان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
