اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ھے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چودھری خالد محمود نے تمام آپریشنل کنسٹریکشن اور جی ایس او فارمیشنز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں مرکزی کنٹرول روم اسلام آباد سے فیڈرز پر آنے والے فالٹز ٹرپنگ اور ان کے بروقت ازالے کی مانیٹرنگ جاری ھے انجینیر چودھری خالد محمود نے افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کے وہ سٹاف کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہیں اور کام کے دوران سٹاف کی سیفٹی کا مکمل خیال رکھا جائے
چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چودھری خالد محمود کا کہنا ھے کے بارش کے باعث صارفین کی شکایات کے ازالے میں مشکل پیش آ رہی ھے انھوں نے صارفین سے درخواست کی ھے کے بارش اور خراب موسم کے دوران احتیاطی اور حفاظتی تدابیر پر عمل یقینی بناتے ہوئے بجلی کے ٹرانسفارمرز بجلی کی تاروں کھمبوں میٹرز اور دیگر سے مناسب فاصلہ رکھیں اور شکایات کا اندراج ہلپ لائن نمبر 118 پر کروائیں انجینیر چودھری خالد محمود آئیسکو چیف ایگزیکٹیو نے صارفین سے کہا کے معزز صارفین کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ھماری اولین ترجیح ھے۔
