شادی کو دو افراد کے مابین ایک مقدس بندھن سمجھا جاتا ہے جو زندگی بھر ساتھ رہنے کا وعدہ ہے، ہر مذہب اور ملک میں شادی کی مختلف رسومات ہوتی ہیں۔ان رسومات میں سے دلہا دلہن کو کچھ شادی سے پہلے اور کچھ بعد میں ادا کرنی پڑتی ہیں، لیکن کیا آپ نے کسی ایسی رسم کے بارے میں سنا ہے جہاں دلہن کو شادی سے پہلے گنجا ہونے کے لیے کہا جاتا ہے؟یہ عجیب و غریب رسم افریقا کے ملک ایتھوپیا اور صومالیہ کے وسط میں واقعے بورانا قبیلے میں ادا کی جاتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قبیلہ 500 افراد پر مشتمل ہے۔اس قبیلے کی لڑکیوں کو صرف شادی سے پہلے ہی بال بڑھانے کا موقع دیا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی سے پہلے لڑکیوں کو اچھا دلہا حاصل کرنے کیلئے بالوں کا بڑا حصہ منڈوا کر گنجا ہونا ہوتا ہے۔ مانا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنا سر منڈوائیں گی تو انہیں ایک اچھا شوہر ملے گا۔ایک اور عجیب بات اس قبیلے کے حوالے سے مشہور ہے اور وہ یہ کہ یہاں کے لوگ تصاویر بنوانے کو بھی برا سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسا کرنا جسم میں خون کی کمی پیدا کردیتا ہے۔
دلہن کو شادی سے پہلے بال کیوں منڈھوانے پڑے؟؟؟؟؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
