Monday, March 9, 2026
ہومتازہ ترینپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر آئل کمپنیز کو فائدہ پہنچایا گیا، مفتاح اسماعیل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر آئل کمپنیز کو فائدہ پہنچایا گیا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (سب نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا آئل کمپنیز کو زیادہ منافع دینے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہاکہ آئل کمپنیزجو پیٹرول اورڈیزل آج بیچ رہی ہیں وہ 28فروری سے پہلے کم قیمت پر لیا گیاتھا، ابھی قیمتیں بڑھانے اور کمپنیز کو مزید زیادہ منافع دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ابھی قیمتیں بڑھانا ویسا ہی ہے جیسا حکومت نے شوگرملوں کو چینی برآمد کرنیکی اجازت دی تھی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے شوگر مل مالکان کا منافع بڑھا لیکن عوام کو نقصان ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔