Wednesday, February 25, 2026
ہومتازہ ترینپہلے پیار ہوا اور پھر نکاح کیا، 60سالہ حکیم نے اپنی محبت کی داستان سنادی

پہلے پیار ہوا اور پھر نکاح کیا، 60سالہ حکیم نے اپنی محبت کی داستان سنادی

راولپنڈی (سب نیوز)سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے 60 سالہ حکیم کی جوان لڑکی سے شادی کی ویڈیو وائرل ہے جس پر بزرگ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے پیار ہوا اور پھر ہم نے نکاح کیا۔
گزشتہ روز سے وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں جس پر ایک رپورٹر نوبیاہتا جوڑے کے پاس انٹرویو کے لیے پہنچ گیا۔اس دوران 60 سالہ بزرگ کا کہنا تھا ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے، میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی، یعنی ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے کے بعد نکاح کیا۔جس پر ساتھ کھڑی ان کی اہلیہ نے بھی 60 اسلہ حکیم کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا جی بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔
وائرل بزرگ کا کہنا تھا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے، وہ طلاق یافتہ تھیں اور اللہ کا حکم اور نبیۖ کی سنت تھی جس پر میں نے عمل کیا تو اس میں کیا غلط کیا؟انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی زنا نہیں کیا تو اس میں لوگ منفی کمنٹ کیوں کررہے ہیں، دراصل منفی باتیں وہ کرتے ہیں جنہوں نے آج تک گرل فرینڈز رکھی ہیں اور ناجائز تعلقات بنائے ہیں اور وہ نکاح نہیں کرنا چاہتے بلکہ لڑکیوں کو دھوکا دیتے ہیں۔ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب انسان کو دل سے محبت ہو تو پھر اس میں عمر نہیں دیکھی جاتی اور جب دل سے انسان پسند آجائے تو پھر نکاح کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو میں خود دلہن بھی اس رشتے پر انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں جب کہ اہل خانہ بھی نئے شادی شدہ جوڑے کیلئے خوش ہیں۔دوسری جانب، متعدد صارفین نے اس اقدام کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکیم نے زنا کے بجائے نکاح کیا لہذا زنا کو عام کرنے کے بجائے نکاح کو آسان بنایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔