اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر حج آپریشنز کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی طرف اہم قدم اٹھا لیا گیا۔
وزارتِ مذہبی امور اور وزارتِ آئی ٹی کے درمیان حج ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے،اِس موقع پر وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان و دیگر افسران بھی موجود تھے۔جوائنٹ سیکرٹری حج محمد بخش سانگی اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق نے ایم او یو پر دستخط کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق حج کے عمل کو مزید شفاف اور سہل بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نظام سے غیر ضروری تاخیر اور انسانی غلطیوں کا خاتمہ ہوگا، اقدام سے بین الاقوامی سطح کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ آئندہ سال حج درخواست سے وطن واپسی تک اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا، درخواست گزاروں کے لیے سادہ اور آسان فہم آن لائن حج پورٹل قائم کیا جائے گا۔خیال رہے ایم او یو کے تحت پاک حج موبائل ایپ کو مزید بہتر اور آسان فہم بنایا جائے گا، پورٹل کے ذریعے سٹیک ہولڈرز کے درمیان موثر رابطہ، سعودی ٹائم لائنز کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔
حج آپریشنز ڈیجیٹل بنانے کیلئے وزارتِ آئی ٹی اور مذہبی امور میں معاہدہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
