بیجنگ،چین میں جون 2021 تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ پر48ویں چا ئنہ شماریاتی رپورٹ کے مطابق جون تک ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی کل تعداد 1.011ارب رہی جبکہ انٹرنیٹ ر سائی کی شرح 71.6فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ تک بڑھتی ہوئی رسائی نے دنیا میں سب سے بڑا ڈیجیٹل معاشرہ قائم کرنے میں کردار ادا کیاہے۔
چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1ارب سے بڑھ گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
