ہومپاکستانصحافیوں کی فلاح کا بل پاس کرائیں گے،چیئرمین سینیٹ

صحافیوں کی فلاح کا بل پاس کرائیں گے،چیئرمین سینیٹ

اسلام آ باد ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ انشااللہ صحافیوں کی فلاح کا بل پاس کروائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوایشن کی نو منتخب مجلس عاملہ کے عہدیداران سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی اور چیئرمین سینیٹ محمد نے نو منتخب عہدید اران کو کامیابی پر مبارک باد دی۔چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی آر اے کی قیادت پارلیمان اور صحافی برادری کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی اور کہا کہ میڈیا پارلیمان اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ عوام کو پارلیمان کی کاروائی سمیت اہم معاملات کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے پی آر اے کا کردار نہایت اہم ہے۔ پریس گیلری کا پارلیمنٹ میں اہم کردار ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آر اے بہت سنجیدہ ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی ایک قائمہ کمیٹی نے ایک بل پاس کیا لیکن ہاوس میں پاس نہ ہوسکا کوشش ہے مذکورہ بل سینیٹ سے پاس ہو ، تمام سیاسی پارٹیوں کو اس بل کے بارے میں قائل کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ صحافیوں سے گزارش ہے کہ پارلیمنٹ کا گھیرا نہ کریں ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے ، اس معاملے میں اگر وزیراعظم سے بھی بات کرنی پڑے تو کروں گا۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی آر اے کے لیے 10 لاکھ فنڈ کا اعلان بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔