اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں امور کی نگرانی کے لیے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی صوبے میں گورننس، لا اینڈ آرڈر اور روز مرہ کے امور کی مانیٹرنگ کرے گی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینئیر مقرر کیے گئے ہیں۔
کمیٹی میں رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، امیر مقام، طارق فضل چودھری، خالد مقبول صدیقی کمیٹی شامل ہیں، مانیٹرنگ کمیٹی میں پیپلز پارٹی، بی اے پی اور آئی پی پی کا ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا۔
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں امور کی نگرانی کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل 11رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
