Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت

وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)سے رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی اے ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں کی جائیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت سے امدادی سرگرمیوں کے لیے رابطے میں رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔