لاہور ،پنجاب بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،8سیکرٹر یز سمیت 20 افسران تبدیل کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تبادلے کردیئے، 8سیکرٹریز بھی تبدیل کردیئے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی کردیا گیا،محمد عمر شیرکو ڈی سی لاہور تعینات کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا ،کمشنر ملتان جاوید اختر کا تبادلہ کرتے ہوئے او ایس ڈی بنا دیا گیا ، ارشاد احمد کا کمشنر ڈی جی خان سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم کا بھی تبادلہ، سارہ اسلم کو کمشنر ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ،احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ تعینات کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں سید جاوید اقبال بخاری کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ،دانش افضال کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ، عمران سکندر بلوچ کو سیکرٹری پرائمری ہیلتھ ،مجاہد شیر دل کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا ، تمام تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔


پنجاب بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،8سیکرٹریز سمیت 20 افسران تبدیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
