اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 320 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 411 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 85 ہزار 258، سندھ میں 4 لاکھ 25 ہزار 570، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 964، بلوچستان میں 32 ہزار 14، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 769، اسلام آباد میں 97 ہزار 542 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 294 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 74 لاکھ 59 ہزار 249 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 466 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 22 ہزار 847 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 476 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 85 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 320 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 666، سندھ میں 6 ہزار 742، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 859، اسلام آباد میں 856، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 171 اور آزاد کشمیر میں 688 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا کی چوتھی لہر مزید 85 جانیں لے گئی، 4553 کیسز رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
