Saturday, May 2, 2026
ہومتازہ ترینعالمی بینک نے افغانستان کیلئے5 ارب 30 کروڑ ڈالر کا امدادی پیکیج روک دیا

عالمی بینک نے افغانستان کیلئے5 ارب 30 کروڑ ڈالر کا امدادی پیکیج روک دیا

واشنگٹن ، افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد عالمی بینک نے 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کا امدادی پیکیج روک دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور حکومت سازی میں مصروف ہیں، اس صورت حال میں پچھلی حکومتوں کو ملک میں ترقیاتی کاموں کے لیے امداد فراہم کرنے والے عالمی مالیاتی ادارے تذبذب کا شکار ہیں۔ورلڈ بینک جس نے 2002 سے افغانستان میں 3 ارب 50 کروڑ ڈالر کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں، اب افغانستان کے لیے امداد کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔عالمی بینک کے ترجمان نے فنڈز کی معطلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال کی بالخصوص خواتین پر اثرات مرتب ہونے اور ملک کی ترقی کے امکانات میں کمی کے حوالے سے گہری تشویش ہے۔ترجمان ورلڈ بینک نے یہ نہیں بتایا کہ فنڈز کی معطلی کتنے عرصے کے لیے ہے تاہم انھوں نے کہا کہ افغانستان میں بڑی مشکل سے حاصل ہونے والی ترقی کو محفوظ بنانے اور اس سے وابستہ رہنے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔واضح رہے کہ طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے بھارت، ایران، ترکی اور دیگر ممالک نے افغانستان میں اپنے انفرا اسٹریکچر پروجیکٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو کچھ عرصے کے لیے روک دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔