Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی خواجہ سعد رفیق سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور(سب نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے آج لاہور میں سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی مزاج پرسی کی، گلدستہ پیش کیا اور ان کی درازیِ عمر و صحتیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، معیشت کی بہتری کے اقدامات اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کی بطور وفاقی وزیر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریلوے، ثقافت و امور نوجوان سمیت دیگر محکموں کی ترقی اور اصلاحات کے لیے موثر، فعال اور پائیدار اقدامات کیے۔ سیدال خان نے کہا کہ ملک کو اس وقت تجربہ کار قیادت اور یکجہتی کی ضرورت ہے، اور خواجہ سعد رفیق جیسے رہنما اپنے تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں سے اداروں کی بہتری، معیشت کی بحالی اور عوام کی فلاح کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے خواجہ سعد رفیق کو صوبہ بلوچستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جس پر انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی ترقی، عوامی خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے ایوانِ بالا میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی خدمات اور کردار کو بھی سراہا اور ان کی پارلیمانی قیادت کو مثالی قرار دیا۔ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جس میں ملک کے سیاسی و معاشی کے لیے باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔