Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزنو مئی سے متعلق مقدمات: عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

نو مئی سے متعلق مقدمات: عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی اور عمران خان کی لیگل ٹیم کو بھی اس حوالے سے نوٹس بھیج دیا۔

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 اگست کو عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔