Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانجولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3ارب 20کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں

جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3ارب 20کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں

اسلام آباد (سب نیوز)جولائی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ارسال کردہ ترسیلات زر 7.4فیصد اضافے سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تین ارب 20 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 7.4 فیصد کا قابل ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے وابستگی اور مالی تعاون کا مظہر ہے۔
ترسیلات زر میں سعودی عرب سے 82 کروڑ 37 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 66 کروڑ 52 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 45 کروڑ 4 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 26 کروڑ 96 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔اسٹیٹ بینک ترسیلات زر میں اس مسلسل اضافے کو کارکنوں کے اعتماد اور حکومتی پالیسیوں کے ثمرات کا نتیجہ قرار دیتا ہے جو قانونی ذرائع سے ترسیلات کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔