Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہوماسلام آبادیوم آزادی کی آمد،اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اوراستعمال پر پابندی عائد

یوم آزادی کی آمد،اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اوراستعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شہر کےتمام اسٹالز سے باجے قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کےمطابق تمام افسران فی الفور فیلڈ میں جا کر کارروائیاں یقینی بنائیں۔

ڈی سی نے ہدایت کی ہےکہ باجوں کیخلاف کارروائیاں یوم آزادی تک یومیہ بنیادوں پرکی جائیں،پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد کا کہنا ہےکہ جس علاقے کے اسٹالز سے باجے برآمد ہوئے متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔