Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیراعظم شہبازشریف کا مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس

وزیراعظم شہبازشریف کا مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔
سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کیاحکامات پرتمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو خط لکھ دیا۔سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں میں دفتری اوقات اور وقت کی پابندی نہ کرنے پر نوٹس لیا ہے۔
وزیراعظم نے تمام افسران اور ملازمین کو دفتری اوقات کی سختی سے پاسداری کرنے کا حکم دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سیکریٹریز اور اداروں کے سربراہان لازمی خود وقت کی پابندی کی مثال قائم کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔