اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے مائیں بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے 5اگست کو عوام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیں کیں۔
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کل کا احتجاج کامیاب ہوا، عوام سڑکوں پر آئی اور عوام نے اپنے قائد کے لیے آواز اٹھائی۔ان کا کہنا تھا ملک بھر کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں، یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا، کل عوام نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا مائیں بھی بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسیکل عوام نے عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیں کیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا پہلی مرتبہ ایسا الیکشن کمیشن ہے جو خود اسٹے پر ہے، الیکشن کمشنر کا اپنا ٹینیور ختم ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیکفیشن غیر قانونی ہیں، الیکشن کمیشن کے پاس ڈائریکٹ نوٹیکفیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا اسحاق ڈارنے ماضی میں کہا تھا کہ ڈس کوالیفکیشن وہی ہو گی جو آئین میں لکھی ہے، ہم اس نااہلی کو چیلنج کریں گے، اپوزیشن لیڈر وہی رہیں گے یہ سیٹ ان کے لیے ریزرو ہے۔
مائیں بھی بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے عوام نے کل عمران خان کی رہائی کیلئے کیں، بیرسٹر گوہر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

