ہومپاکستانسی ڈی اے کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،بری امام میں متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار

سی ڈی اے کا قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،بری امام میں متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے(کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی)انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کیخلاف متعدد کارروائیاں کیں جس میں غیر قانونی عمارتیں، مکانات و دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد کے علاقے بری امام کے محلہ ڈوری باغ میں کی گئیں، جہاں شعبہ انفورسمنٹ نے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے پانچ غیر قانونی کمرے، 9 چار دیواریاں، 9 دروازے جبکہ پانچ دیواریں، پانچ واش رومز، دو غیر قانونی دوکانیں، ایک چائے کا ہوٹل، ایک تندور اور چھ باڑیں مسمار کردیںوفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لئے انسداد تجاوزات مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی، اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ واضحرہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے کا شعبہ انفورسمنٹ غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات کے خلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔