Sunday, June 22, 2025
spot_img
ہومتازہ تریناسرائیل کی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری، 159شہید، 560زخمی

اسرائیل کی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری، 159شہید، 560زخمی

غزہ(آئی پی ایس )اسرائیلی فوج نے امداد کے منظر نہتے فلسطینیوں پر ایک بار پھر بمباری کر دی، 159 فلسطینی شہید جبکہ 560 سے زائد زخمی ہوگئے۔غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 84 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں بمباری سے 60 افراد شہید ہوئے، خان یونس میں خوراک کے منتظر 16 افراد کو نشانہ بنایا گیا، امداد کے منتظر افراد پر ٹینکوں، طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 613 ہوگئی،1 لاکھ 29 ہزار 760 افراد زخمی ہو چکے۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل کے مطابق، جنوبی غزہ میں پانچ افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے تھے، جبکہ مزید 26 فلسطینیوں کو وسطی علاقے نیٹساریم کاریڈور کے قریب نشانہ بنایا گیا، یہ علاقہ اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد خوراک کی تلاش میں پہنچتے ہیں۔محمود باسل کے مطابق دیئر البلح شہر اور اس کے نواح میں بھی دو مختلف حملوں میں 14 افراد جان سے گئے، جب کہ غزہ سٹی میں کی گئی تین فضائی کارروائیوں میں مزید 13 شہری شہید ہوئے۔ ان میں سے ایک حملہ فون چارجنگ اسٹیشن پر ہوا، جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔