Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانٹاک ٹاکر کو ہراساں کرنے پر 400 افراد پر مقدمہ

ٹاک ٹاکر کو ہراساں کرنے پر 400 افراد پر مقدمہ

لاہور،مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے کے واقعے میں ملوث 400 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور گریٹر اقبال پارک میں 14 اگست کے روز ویڈیو بنانے آنے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کو ہجوم نے ہراساں کیا تھا، واقعے میں ملوث 400 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ان پر تشدد کیا گیا، موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی گئی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے نوٹس لیا اور سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔لاہور پولیس کے مطابق400 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فوٹیج اور دیگر شواہد کو سامنے رکھتے ہوئے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے، جلد ہی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مینار پاکستان پرخاتون کو ہراساں کرنا ہر پاکستانی کیلئے باعثِ شرم ہے۔اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ لڑکی ہراسانی کا واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے۔ واقعے کے بعد پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں۔ خواتین کے تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے بھی مینار پاکستان میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعہ کوانتہائی شرمناک قراردیتے ہوئے کہا کہ چند سو افراد کے قبیح فعل نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر کاٹی جا چکی ہے۔ ویڈیو کی مدد سے ملوث ملزمان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔ حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔