مظفرآباد،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے ،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 34ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں عبدالوحید نے 16ووٹ حاصل کیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 34 ووٹ لیکر آزاد کشمیر کے 28ویں صدر منتخب ہوگئے۔بیرسٹر سلطان محمود نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1983 میں آزاد مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے اپنے سیاسی سفرکا آغاز کیا تھا۔انہوں نے 1985 میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے پہلے الیکشن میں حصہ لیا اور اس میں وہ کامیاب ہوئے۔بیرسٹر سلطان محمود نے مجموعی طور پر 11 الیکشن لڑے ہیں جن میں سے 9 میں وہ کامیاب قرار پائے اور 2 الیکشن میں انہیں شکست ہوئی ۔1996 کے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی حکومت میں بیرسٹر سلطان محمود وزیرِ اعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے۔وہ آزاد مسلم کانفرنس، آزاد جموں و کشمیر لبریشن لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، پیپلز مسلم لیگ کے صدر رہ چکے ہیں ۔بیرسٹر سلطان محموداس وقت پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر ہیں۔
بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے صدر منتخب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
اگلی خبر

