ہومکھیلانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

راولپنڈی،انگلینڈ کی مینز اور وویمن کرکٹ ٹیمیں ایک ساتھ اکتوبر میں پاکستان آئیں گی۔ 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں دو دو ٹی 20 میچز ہوں گے۔ ادھر خواتین ادھر مرد مدمقابل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں این مورگن اور ہیتھر نائٹ کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ مردوں کی ٹیم دونوں میچ کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوگی جہاں وہ ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرے گی۔دوسری طرف وویمن کرکٹ ٹیم بھی 13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی 20 میچز کھیلے گی، پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے بھی تین میچز 19،17 اور 21 اکتوبر کوراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔یہ تمام میچز پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے تھے تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر یہ تمام میچز اب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے مطابق ہمیں انگلینڈ کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی پاکستان میں میزبانی کرنے پر خوشی ہے۔انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم کا یہ 2005 کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جبکہ انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔