لاہور،فیاض الحسن چوہان کوترجمان حکومت پنجاب مقررکردیا گیا اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے فیاض الحسن چوہان کی تقرری کی منظوری دیدی ۔فیاض چوہان وزیر جیل خانہ جات کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے ۔وزارت اطلاعات کا قلمدان وزیراعلیٰ نے اپنے پاس رکھ لیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ترجمان حکومت پنجاب کی اضافی ذمہ داری دیئے جانے پر اعلی قیادت کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بطور ترجمان حکومت پنجاب بزدار حکومت کی کامیابیاں عوام کے سامنے لانا میرا بنیادی ایجنڈا ہے،بزدار حکومت کے خلاف اپوزیشن کی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔
فیاض الحسن چوہان ترجمان حکومت پنجاب مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
