ہومدنیاپی ٹی آئی مکہ کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام

پی ٹی آئی مکہ کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام

مکہ مکرمہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان تحریک انصاف مکہ کی جانب سے اگست یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام مکہ کے مضافات میں کیا گیا۔ تقریب میں دمام ریاض مدینہ اور جدہ کے پاکستان تحریک انصاف ممبران نے شرکت کی۔صدر تحریک انصاف مکہ ڈاکٹر انور جاوید،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مکہ سید وسیم واجد شاہ،سینیئر نائب صدر ارشد سیال،سیکریٹری فنانس چوہدری شہزاد انور،سیکرٹری ویلفیئر ہاشم علی کھوکھر،چیئر مین مصالحتی کمیٹی اور سینئر رہنما پی ٹی آئی مکہ چوھدری اسلم،اعجاز چوہدری،ڈاکٹر ندیم بھٹی،سردار طلعت محمود راجہ گلزیب کیانی،فاروق بیداللہ،سید عمران روف شاہ،سیکریٹری انفارمیشن ارسلان سنی،سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نزاکت علی گجر،صدر پی ٹی آئی مدینہ منورہ خواجہ زبیر،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی سعودیہ بابر اکرم اعوان،ڈپٹی سیکریٹری او آئی سی گلف عقیل آرائیں اور صدر پی ٹی آئی سعودیہ مفتی محمد عزیر بھٹہ تقریب میں شریک ہوئے ۔ تقریب میں عدنان فخر کے ملی نغمات نے چار چاند لگا دیئے اور ماحول کو خوب گرما دیا۔ نظامت کے فرائض علی رضا نے بااحسن وخوبی انجام دیئے۔ آخر میں اگست کی تقریب کا اختتام کیک کاٹنے کی رسم پہ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔