ہومشوبزشلپا شیٹھی کے ستارے گردش میں ،اداکارہ ایک اور مشکل میں پھنس گئیں

شلپا شیٹھی کے ستارے گردش میں ،اداکارہ ایک اور مشکل میں پھنس گئیں

ممبئی،معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی اوران کی والدہ سنندا شیٹی کے خلا ف بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہرلکھنو میں مبینہ دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔اداکارہ شلپا شیٹھی کے ستارے ان دنوں گردش میں نظر آرہے ہیں ،حا ل ہی میں اداکارہ ایک اور مشکل میں پھنس گئیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق شلپاشیٹی پر ایک فلاحی ادارہ چلاتی ہیں ، جہاں ان کی والدہ سنندا ڈائریکٹر ہیں اور اداکارہ خود کمپنی کی چیئرمین ہیں۔اس کیس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ نے فلاح و بہبود کے مرکز کی ایک برانچ کھولنے کے لیے دو افراد سے لاکھوں روپے لیے ہیں تاہم ابھی تک وعدہ پورا نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے شلپا شیٹی اوران کی والدہ سنندا شیٹی سیکیس کی تحقیقات کے لیے نوٹس بھیج دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو کے دو مختلف تھانوں میں شلپا اور ان کی والدہ کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور پولیس کی جانب سے دونوں مقدمات میں تحقیقات کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔دوسری جانب شلپا شیٹی کے شوہر صنعت کار راج کندرا سمیت دو افراد کو پولیس نے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے اور ان کی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے ۔ شلپا شیٹی نے راج کندرا سے نومبر 2009 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔