لاہور،فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی سلیم بریار کی حلف برداری کیلئے پہنچی تھیں جہاں انہیں اسمبلی میں جانے سے روک دیا دیا گیا،بعد ازاںفردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی جانے کی اجازت دیدی گئی ۔اب نہ میں معاون خصوصی ہوں اور نہ ہی ممبر اسمبلی ہوں۔ اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر کا استحقاق ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بعد میں دیکھوں گی مجھے کس نے روکا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے مجھے نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کرنا ہے۔ میں بطور پارٹی ورکر کام کروں گی۔
فردوس عاشق پر پنجاب اسمبلی کے دروازے بند،سیکورٹی اہلکاروں نے داخلے سے روک دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
