Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینٹوکیو اولمپکس ، ارشد ندیم کی ہار نے بھی عوام کے دل جیت لیے،پانچویں پوزیشن

ٹوکیو اولمپکس ، ارشد ندیم کی ہار نے بھی عوام کے دل جیت لیے،پانچویں پوزیشن

ٹوکیو،ٹوکیو اولمپکس کے دوران جیولن تھرو میں ارشد ندیم میڈل تو نہ جیت سکے تاہم پوری قوم کے دل جیت لیے،پہلے تھرو میں رومانیہ کے الیگزینڈو نوواک نے 77.03 میٹر اور جمہوریہ چیک کے ایتھلیٹ ویزلی نے 79.73 میٹر کا تھرو پھینکا جبکہ جرمنی کے جولیان ویبر نے 85.30میٹر کا تھرو پھینکا۔بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی تھرو 87.03 میٹر تک گئی جس کے باعث وہ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے ارشد ندیم 82.40 کا تھرو پھینک کر چوتھے نمبر پر ہیں۔
دوسرے رانڈ میں بھارتی نیرج چوپڑہ نے 87.58 میٹر کی تھرو پھینکی جبکہ پاکستانی ارشد ندیم نے فال پھینکا، جس کے باعث کوئی پوائنٹ نہیں ملا۔تیسرے رائونڈ نیرج چوپڑہ میں بھارتی کھلاڑی نے 76.9 کی تھرو پھینکی جبکہ پاکستانی ارشد ندیم نے 84.62 میٹر کی تھرو پھینکی۔چوتھے رئوانڈ میں پاکستان ارشد ندیم نے 82.91میٹر کی تھرو پھینکی۔ جبکہ بھارتی نیرج چوپڑہ نے فائول کیا جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا۔پانچویں رائونڈ میں پاکستانی ارشد ندیم نے 81.98 میٹر کی تھرو پھینکی، بھارتی کھلاڑی نے ایک مرتبہ پھر فائول کیا جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا۔چھٹے رائونڈ میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے فائول پھینکا جس کے باعث انہیں کوئی نمبر نہیں ملا،فائنل میں شاندار کارکردگی دکھائی میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود پانچویں نمبر پر رہے۔میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے24 سالہ ارشد ندیم نے ساتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دکھا کر اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا تھا۔اولمپکس کیلئے فیلڈ پر آئے تو گروپ سٹیج میں بھی ارشد ندیم نے دھوم مچادی، 85.16 میٹر کی تھرو کرکے ارشد ندیم نے اپنے گروپ میں پہلی اور مجموعی طور پر کوالیفائرز میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔