لاہور،ملکی سیاسی رہنمائوں نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹر پر لکھا کہ ارشد ندیم پاکستان کے لئے فائنل کھیلے ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ نے خوب محنت کی۔ انشاللہ اگلی بار آپ میڈل ٹیبل پر نظر آئیں گے۔آپ نے پاکستان کے لئے فائنل کھیلا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ جیت یا ہار نہیں، یہ وہاں پہنچنا اور بہترین طریقے سے لڑنا تھا، یہی وہ چیز ہے جو آپ کو فاتح بناتی ہے، ہم سب کو آپ پر بہت فخر ہے، آپ چیمپئن ہیں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے لکھا کہ ارشد ندیم دنیا کے 5 بہترین جیولین پھینکنے والے کھلاڑی بن کر قوم کا دل جیت گئے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹویٹر پر لکھا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے، انہوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، لیکن ان کی کاوش پاکستان میں لاکھوں افراد کے حوصلے کو بڑھائے گا۔ پنجاب حکومت نوجوان کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرے گی، ہمارے نوجوان طلحہ طالب اور ارشد ندیم کے نقش قدم پر چل سکیں گے۔
ہمیں آپ پر فخر ہے، ملکی سیاسی رہنمائوں کا ارشد ندیم کو خراج تحسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

