Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانشمالی وزیرستان، دہشتگردوں کی سکیورٹی چوکی پر فائرنگ، جوان شہید

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کی سکیورٹی چوکی پر فائرنگ، جوان شہید

راولپنڈی ، پاک فوج کا ایک اور جوان فرض پر قربان ہو گیا، شمالی وزیرستان میں 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، اس دوران پاک فوج کی طرف سے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گئے ہیں۔ فورسز کا دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، فورسز کے جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔