Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانصوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج، 3ملزم نامزد

صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج، 3ملزم نامزد

لاہور، صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں گرفتار ملزم ناظم ،عمر حیات اور3نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ مقتول کے بھتیجے کی مدعیت میں ڈیفنس سی تھانے میں درج کیا گیا، مقدمے میں گرفتار ملزم ناظم ،عمر حیات اور3نامعلوم افراد کو نامزد کیا ہے،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب جاری تھی کہ ملزم نے حملہ کر دیا، حملے کے دوران فائرنگ سے مبشر کھوکھر جاں بحق اور ایک مہمان زخمی ہوا،مقتول کا جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کے سر پر گولی لگی، مقتول کی بائیں آنکھ پر گولی لگی جو سر سے آر پار ہوئی، مقتول کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔