کابل ، افغانستان کے صدر صدر اشرف غنی کے سابق ترجمان دوا خان مینہ پال کو نامعلوم مسلح افراد نے جمعہ کو کابل میں قتل کردیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان میرویس ستانکزی نے قتل کی تصدیق کی ہے، کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کے سابق ترجمان دوا خان مینہ پال کو نامعلوم مسلح افراد نے جمعے کو کابل میں قتل کردیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان میرویس ستانکزی نے دوا خان مینہ پال کے قتل کی تصدیق کی ہے۔مینہ پال سرکاری میڈیا اور انفارمیشن سینٹر کے سربراہ تھے اور اس سے قبل وہ کئی سال تک نائب صدارتی ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔اگرچہ اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے، تاہم امریکی فوج کے انخلا کے نتیجے میں طالبان کی جانب سے افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔گذشتہ ماہ طالبان نے ملک کے جنوب میں ایک مزاحیہ فنکار خاشہ کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دو جنگجوں کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔
افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کے سابق ترجمان دوا خان مینہ پال کو نامعلوم مسلح افراد نے اج کابل میں قتل کرلیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان میرویس ستانکزی نے قتل کی تصدیق کی ہے۔ کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ pic.twitter.com/88zDQz5oQK
— Tahir Khan (@taahir_khan) August 6, 2021
