ہومتازہ ترینامریکی فوج کا عراق سے انخلا، عراقی عوام کا سڑکوں پر جشن

امریکی فوج کا عراق سے انخلا، عراقی عوام کا سڑکوں پر جشن

امریکہ کی قیادت میں انتہا پسند تنظیموں کے خلاف قائم بین الاقوامی اتحاد کی افواج نے 30 ستمبر کو عراق میں اپنا مشن مکمل کر لیا، جس کے بعد امریکی فوجیوں کی آخری کھیپ بھی عراق سے نکل گئی۔ اسی روز عراق میں قومی آزادی اور وقار کی علامت کے طور پر “یومِ خودمختاری” منایا گیا۔ دارالحکومت بغداد، جنوبی شہر بصرہ سمیت مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے، قومی پرچم لہرائے اور آتش بازی کر کے اس تاریخی موقع پر جشن منایا۔

جشن میں شریک عراقی شہریوں نے کہا کہ یہ قابض افواج کے انخلا کا دن ہے، عراق کے غیر ملکی طاقتوں سے نجات اور “آزادی” حاصل کرنے کا دن ہے اور یہ خودمختاری کی واپسی کا دن ہے۔ ان کے مطابق اب عراق کے فیصلے امریکہ یا کسی بھی غیر ملکی طاقت کے دباؤ میں نہیں ہوں گے اور نہ ہی کسی اور بہانے کے تحت کسی قسم کی مداخلت برداشت کی جائے گی۔ عراق ایک مضبوط اور متحد ملک بننے کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔