Saturday, May 16, 2026
ہومشوبزسارہ علی خان نے اپنے والدین کی طلاق کی وجہ بتا دی

سارہ علی خان نے اپنے والدین کی طلاق کی وجہ بتا دی

ممبئی ، امرتا سنگھ اور سیف علی خان نے 2004 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی اس حوالے سے ان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرے ماں پاپ ایک دوسرے کے ساتھ خوش تھے اس لیے اس وقت علیحدہ ہونے کا ان کا فیصلہ بالکل درست تھا۔اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی ماں امرتا سنگھ اور پاپا سیف علی خان کی 2004 میں ہونے والی علیحدگی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایک ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے رہ کر خوش نہیں ہیں تو علیحدگی زیادہ بہتر ہے اس طرح آپ اپنی اپنی دنیا میں خوش رہ سکتے ہیں۔سارہ خان کا کہنا تھا کہ امرتا اور سیف نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہو کر بہتر زندگی گذاری ہے حالانکہ وہ اور ان کا بھائی ابراھیم اپنی ماں کے ساتھ رہتے ہیں لیکن ان کے پاپا سیف ہمیشہ ان سے ایک فون کال کی دوری پر تھے اور انھوں نے باپ ہونے کے اپنے تمام فرائض انجام دیے ہیں۔سارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ممی کے ساتھ رہتی تھیں لیکن انکے پاپا ہمیشہ ان سے ملتے تھے،ان کا کہنا تھا ویسے بھی دوریاں محبت کو بڑھا دیتی ہیں۔سارہ اکثر اپنے پاپا سیف اور بھائی ابراھیم، تیمور، اور جیہ کے ساتھ اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئیر کرتی رہتی ہیں اور اپنے پاپا کی بیگم کرینہ کے ساتھ ان کے تعلقات بھی اچھے ہیں۔ سارہ آج کل اکشے کمار کے ساتھ فلم اترنگی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔