Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی

وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی

اسلام آباد(سب نیوز)وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت قانون ججز تقرری کی سمری حتمی منظوری کےلیےصدرمملکت کو بھجوائے گی اور صدرکی منظوری پرسپریم کورٹ میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گی۔
سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کی سمری آج صدر مملکت کو بھجوادی جائے گی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر عدالتوں کے لیے تین کمرے بنالیے گئے ہیں، نئی عدالتوں میں کیسزکی سماعت کےتمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔