ہومکھیلعمراکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

عمراکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور،پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ۔تفصیلات کے مطابق پابندی کے شکار پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمر اکمل کو ایک بار پھر کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے، انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے ، پچھلے ماہ سے شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی ہے، جبکہ پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ہیں۔عمر اکمل کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد عمر اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔