ہومپاکستانناقص انتظامات پر ملٹی پروفیشنل ، میڈیکل ہاؤسنگ،خدادا ہائٹس، پولیس فانڈیشن سمیت متعدد سوسائیٹیز کو نوٹس جاری

ناقص انتظامات پر ملٹی پروفیشنل ، میڈیکل ہاؤسنگ،خدادا ہائٹس، پولیس فانڈیشن سمیت متعدد سوسائیٹیز کو نوٹس جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)کے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکٹر ای الیون میں قائم مختلف ہاوسنگ سوسائٹیز کو سیوریج اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا نظام نہ ہونے پر نوٹسز جاری کر دیئے، رجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائی آئی سی ٹی کو متعلقہ ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی کہہ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبدالفتح ماکو کی طرف سے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں واقع مختلف ہائوسنگ سوسائٹیز ملٹی پروفیشنل ہاوسنگ سوسائٹی, پاکستان میڈیکل ہاوسنگ سوسائٹی، نیشنل پولیس فائونڈیشن ہائوسنگ اسکیم ،فیڈریشن آف ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی، خداداد ہائٹس اور سروسز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ نوٹسز میں کہا گیا کہ ان ہاوسنگ سوساٹیز کی طرف سے نہ تو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیے گئے ہیں اور نہ ہی کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے مناسب انتظامات ہیں جس کی وجہ سے ماحول پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں رجسٹرار اسلام آباد کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کو بھی متعلقہ ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کر دی گئی ہے۔
1

2 1

4

5
3

6

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔