ہومکالم وبلاگزبلاگزفیصل آباد کی روایات

فیصل آباد کی روایات

تحریر: سہیل احمد چوہدری

@iSohailCh

سب سے پہلے تو اس تحریر کا اس سے کوئی تعلق نہیں کہ فیصل آبادی ہونے کے ناطے کوئی رعائت بنتی

یہ پاکستان کا ایسا علاقہ ہے جہاں کوڑا کرکٹ اٹھانے والا بھی چوہدری ہے

یہاں وہ مثال بہت فٹ آتی ہے

معذرت کے ساتھ  ضرورت پڑنے پر گدھے کو بھی باپ بنانا عام روایت ہے

رہی بات سادگی کی تو اس کا اندازہ آپ سڑک پر چلتے سواری سے لگاسکتے ہیں

ٹریفک سینس از نان سینس

موٹر سائیکل والا پہلی لائن میں چلنا فخر سمجھتا ہے

کار کے انڈیکیٹر دینے کے باوجود آپ کو اپنا ہاتھ باہر نکال کر بھی مڑنے میں غنیمت جاننی پڑتی ہے

جنہوں نے خدا کی قدرت کو صحیح معنوں میں دیکھنا ہے وہ یہاں ایک ہفتہ رہ کر ضرورمشاہدہ کریں

رب کی راہ میں دو دو لاکھ کے ختم اور لاکھوں روپے کی ہر سال قربانی

ہر ایک کا اپنا فتوی ساتھ 40 سال سے رہنے والے ہمسائے کی ٹپکتی چھت اور غربت پر کوئی خیال عام روٹین

بہادری بس نام کی جتھے کی شکل میں لڑنا واہ بھئی واہ

منافقت ہی منافقت

جادو کی جپھی پر دلوں میں کھوٹ

پرانی روایات کو نظر لگانے میں نئی نسل کا کروڑوں دفعہ ہاتھ

لڑکوں کی سادگی اور گھروں میں سختی دیکھ کر دوسرے شہر کے لوگوں کا ان کو پینڈو تصورکرنا یہاں ایک چیز جو نامور ہے وہ ہے ہر بندہ مزاح میں اپنی مثال آپ

جتنی ٹینشن لیتے ہیں اس کو مزاحیہ الفاظ میں عملی جامہ پہنانے کا فن ان کو خوب آتا ہے

جو کہتے ہیں زندہ دلان لاہور

شاید اب غلط ہے

یہاں سب سے جو عام روایت مشہور ہے وہ یہ کہ دوسرے کا منہ لال دیکھ کر ہر کوئی اپنا منہ چاہے چپیڑیں مار کر لال کرے کرتا ضرور ہے اتنے سادہ لوگ ہیں۔

سیاست ہو کاروبار ہو گھر ہوں زندگی کے ہر شعبے میں لوگ لکیر کے فقیرہیں دھوکہ کھاکے پھر وہی زہر کھانے پر بضد ضرور ہیں

اتنا انجوائے کرتے ہیں کہ ہروقت دوسروں کی ترقی کو دیکھ دیکھ کرنظر رکھتے  ہیں اور خوش ہوتے ہیں پر خود کو نہیں بدلتے۔

دوسروں کو بے وقوف بنا کر دوستوں میں قصے سنانا عام روایت یے ہر کوئی ایک دوسرے کو لوٹنے میں مصروف

30 برس پیچھے چلے جائیں کیا یہی ہماری روایات تھیں؟

آپ پر چھوڑتا ہوں کچھ آپ کی بھی زمہ داری؟

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔