Wednesday, February 25, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے ، لہتراڑ روڈ پر ایک سے زیادہ رہائشی منصوبوں پر کام جاری

سی ڈی اے ، لہتراڑ روڈ پر ایک سے زیادہ رہائشی منصوبوں پر کام جاری

اسلام آباد،ایف ڈبلیو او اور ڈائریکٹر سپشل پراجیکٹ کی لہتراڑ روڈ پر واقع سائٹ پر فلیٹوں کی تعمیر کے بارے میں سی ڈی اے انتظامیہ کو بریفنگ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے لہتراڑ روڈ پر ایک سے زیادہ رہائشی منصوبوں کی تعمیر کا کام کر رہا ہے،ایف ڈبلیو او اس منصوبے پر کام کررہی ہے اور اس نے حوالے سے اپنا بیس کیمپ قائم کرلیا ہے۔ اس علاقے میں تین الگ الگ رہائشی منصوبے منظور کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں کے تحت مجموعی طور پر 4000 سے زیادہ اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔یہ پروجیکٹ سیلف فنانسڈ ہے اور رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومت کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ اس تناظر میں قریب دو ہزاراپارٹمنٹس نیپڈا کے زمرے میں ہیں جبکہ دیگر اپارٹمنٹس عوام کو فروخت کیے جائیں گے۔مزید بر آں کچی آبادی کے رہائشیو ں کیلئے 400فلیٹ بھی تعمیر کیے جائیں گے، اس حوالے سے انجینئرنگ ٹیموں نے کام شروع کردیاہے جو ان منصوبوں کو دو سالوں میں مکمل کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔